University of Karachi September 2025

اج جامعہ کراچی میں شعبہ علوم اسلامیہ کے میرے تمام سیرت سیمینار کا انعقاد ہوا۔اس سیمینار کے شرکا شعبے کے اساتذہ کے علاوہ بی ایس کے طلبہ اور طالبات تھے۔اس سیمینار میں شعبے کے اساتذہ کے علاوہ بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس،نمل یونیورسٹی کراچی کیمپس اور قائد اعظم اکیڈمی کراچی کے سربراہ اور ان کے عملے کے افراد نے شرکت کی۔اس سیمینار کا اہتمام قائد اعظم اکیڈمی کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔سیمینار میں ہونے والی گفتگو کا اکثر حصہ طلبہ کے لیے بھی مفید تھا اور دیگر شرکا کے لیے بھی۔ مختصر دورانیے کے سیمیناروں میں یہ ایک اچھی کاوش تھی اور مدت بعد ایسے نشست میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔ راقم کی 25 سے 30 منٹ کی گفتگو اردو میں لکھی جانے والی اہم کتب سیرت کے تعارف پر مشتمل تھی۔اس گفتگو میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلبہ کی بھی دل چسپی محسوس ہوئی، جس سے اندازہ ہوا کہ ہمارے ہاں اس وقت بھی سیکھنے کا رجحان موجود ہے، اس لیے ایسی نشستوں کی افادیت میں محسوس ہوتی ہے۔ اللہ تعالی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہم سب کے علم و عمل میں اضافے کا باعث بنائے۔آمین
شعبے، اس کے تمام اساتذہ اور عملے اور طلبہ و طالبات کا بے حد شکریہ
سید عزیز الرحمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے